20170910

*باباۓ انقلاب خادم حسین رضوی*

*باباۓ انقلاب خادم حسین رضوی*

یہ صاحبِ شعور ہے یہ عالمِ شہیر
ہر بات اِس کی دیکھئے پتھر پہ ہے لکیر
روزِ ازل سے عشق کا گوندھا ہوا خمیر
لبّیک یا رسول کی تحریک کا امیر

*خادم حسین ہے یہی خادم حسین ہے*

آوازِ حق ہے خطبۂ زینب کی باز گشت
دہلا کلیجہ کفر کا ، دل جس سے لخت لخت
گونجے ہیں جس سے جنگل و صحرا و شہر و دشت
ناموسِ مصطفیٰ پہ دیا پہرہ جس نے سخت

*خادم حسین ہے یہی خادم حسین ہے*

جس نے دلوں کو الفتِ جانِ خیال دی
سینوں سے جس نے تلخئ دوراں نکال دی
پھر عہدِ نَو کو وسعتِ فکرِ مآل دی
پیشِ اُمیّہ جس نے اذانِ بلال دی

*خادم حسین ہے یہی خادم حسین ہے*

ممتاز قادری کی فقط بات یہ نہیں
ہے اصل حفظِ حرمتِ آقاۓ مرسلیں
تبدیل یہ اصولِ محبت نہ ہو کہیں
اٹّھا ہے کون شکلِ مجدد ؟ ہے آفریں

*خادم حسین ہے یہی خادم حسین ہے*

رازیٓ اگر نہ ہوتا یہ باباۓ انقلاب
یہ دین تیرا شرم سے ہوتا پھر آب آب
کس سے منافقین کا چہرہ ہے بے نقاب
کس نے کیا ہے وقت کے چوروں کا احتساب

*خادم حسین ہے یہی خادم حسین ہے*


*از : مرزا امجد رازی*

No comments:

Ahle Sunnat News

بر ما کے مسلمانوں پر ظلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پوری دنیا کی خموشی ہے

ڈاکٹر محمد عرفان اشرف قادری دنیا کے تقریبا ہر ملک میں ہی کوئی نہ کوئی بحران یا مسئلہ موجود ہے جس کی وجہ سے وہ ملک عالی سطح پر توجہ کر مرکز...