20170924

ایک حقیقت

ھمارے پاس  میڈیا آپشن  موجود ہیں مثلاً اگر آپ نے یہ دیکھنا ہو کہ
قیامت کب آئے گی تو ڈاکٹر شاہد مسعود بہترین انتخاب ہے

اگر آپ مسلم لیگ نواز کو بین کروانا چاہتے ہیں تو اے ار وائے پر صابر شاکر، بھٹی اور سیمی ابراھیم سن لے

جیو پر ن لیگ کی صفائی حامد میر اور صافی کی زبانی سنیئے

 بد زبانی، بد تمیز ی اور اؤل فول دیکھنی اور سنی ہو تو فواد چودھری، مبشر لقمان یا حسن نثار کو کسی چینل پر تلاش کر لیں

عمران خان کی مداح سرائی کےلئے معید پیرزادہ، ندیم ملک، عمران، ارشید، کامران شاہد اور حمزہ عباسی وغیرہ کو سنیئے

نوازشریف کی مخالفت میں اوریا مقبول جان، عامر لیاقت، ایاز میر، حسن نثار، عمران خان اور کامران شاہد وغیرہ کو سنیئے
اور حق میں سننے کےلئے نصرت جاوید، حبیب ، مجیب شامی اور  وغیرہ کو سنیئے

اور اگر یہ دیکھنا ہو کہ پاکستان کتنے دن کا مہمان ہے ( خاکم بدہن)  تو  کامران خان اچھا انتخاب ہے

 اور اگر پاکستان میں مکمل  امن اوامان دیکھنا ہو تو پی ٹی وی لاجواب ہے

 پڑہے لکھے لوگوں کی جاہلیت دیکھنا ہو تو کوئی سا ٹاک شو دیکھ لیا 

ایک لاکھ کے کام میں ایک کروڑ  کی کرپشن تو ،،رؤف کلا سرا اور عامر متین

مسلم لیگ کی حمایت بمعہ آنکھیں نکالنا دیکھنا ہو تو ،، جاوید چوہدری ،،،،

گھر  سمجھ داری اور کفایت شعاری کیلئے ،تین تین بار طلاق یافتہ ،،باجیاں ،، صبح سویرے مارننگ شوز میں دستیاب ہیں

بندر تماشا اور مذہبی ایام پر لوگوں کو رولانے کی ذمہ داری ڈاکٹر عامر لیاقت کی ہے
۔........۔.۔.....................................................................
اگر اس سب کے باوجود طبیعت میں آسودگی نہ ہو تو
مسجد سے آنے والی صدا

*آؤ فلاح کی طرف*

سُن کر مسجِد تشریف لے جائیے، آپ کو وہ اطمینان قلب مل جائے گا جو ستر چینلز بدل بدل کر دیکھنے سے بھی نہیں مل رہا تھا.

No comments:

Ahle Sunnat News

بر ما کے مسلمانوں پر ظلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پوری دنیا کی خموشی ہے

ڈاکٹر محمد عرفان اشرف قادری دنیا کے تقریبا ہر ملک میں ہی کوئی نہ کوئی بحران یا مسئلہ موجود ہے جس کی وجہ سے وہ ملک عالی سطح پر توجہ کر مرکز...