20171001

واقعہ کربلا کس وجہ سے رونما ہوا؟؟؟؟؟؟

اسلام علیکم
واقعہ کربلا کس وجہ سے رونما ہوا ؟؟؟؟
جواب: امام حسین علیہ السلام  اگر یزید  پلید کی بیعت کر لیتے تو کربلا میں  کوئ  جنگ نہ ھوتی اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صرف بیعت نہ کرنے کی وجہ سے ہی جنگ کیوں ہوئ
مسئلہ یہ تھا کہ اس وقت نظامِ خلافت تھا نظام خلافت میں ہوتا یہ تھا کہ امیرالمومنین وہ ہوتا تھا جس کہ ھاتھ پر سب بیعت کر لیتے تھے.
مطلب اس وقت کی بیعت آج کے ووٹ کے برابر تھی.  یزید پلید  کوئ  کافر ملعون نہیں تھا
شمر ملعون کوئ  کافر نہیں تھا یہ سب مسلمان تھے میدانِ جنگ میں دو آذانیں ہوتی تھی ایک حسینی خیمہ میں آذان ہوتی تو دوسری یزیدی خیمے میں آذان ہوتی تھی. بیعت نہ کرنے کی وجہ اگر اقتدار ہوتا تو امام حسن علیہ السلام حضرت امیر معاویہ رضی اللہ و عنہ کے ھاتھ پر بیعت نہ کرتے.  اسلام میں چار خلفاء کا نام لیا جاتا ہے آپ کو بتاتا چلوں کہ حضرت علی علیہ السلام  کی شہادت کے بعد خلافت پر امام حسن علیہ السلام  بیٹھے لیکن آپ نہ ٥ ماہ اور کچھ دن بعد خلافت چھوڑ دی تو اس سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ خاندانِ رسالت کو اقتدار کی کوئ  حوّس نہیں تھی تو امام حسین علیہ السلام نے بیعت چھوڑ کر جنگ ہی کیوں لڑی اس کی وجہ یہ تھی کہ یزید مسلمان تو تھا لیکن بدکردار تھا جنابِ رسالت مآب کا دین چھوڑ چکا تھا غلیظ کاموں کو جائز  قرار دے چکا تھا جو کہ آج کی ہماری حکومت کر رہی ہے  لیکن ہم ہیں کہ پھر بھی انہیں یزیدیوں کو ووٹ ڈالتے ہیں ان کے ھاتھ  پر بیعت کرتے ہیں تو یہ یاد رکھیے گا کہ کل قیامت کے دن ہمارا حساب بھی انہی لوگوں کے ساتھ ہوگا. ہمارے امام علیہ السلام نے تو اپنے بچے اپنے اصحاب اور خود اپنے گردن تک پیش کر دی لیکن یزید کے آگے سر تسلیم خم نہیں کیا لیکن ہم بغیر کسی دباؤ کے بھی یزید کو ووٹ ڈالتے ہیں یزید کوئ  ایک آدمی نہیں تھا بلکہ وہ سب یزید تھے جو لشکر حسینی کے خلاف لڑے اور حسین کوئ ایک نہیں تھا بلکہ وہ سب حسینی  تھے جو یزیدی  فوج کے خلاف کھڑے ہوے تو براہ کرم اپنے آپ کو لشکر یزید سے نکالو اور لشکر حسین میں شامل ہو جاؤ.

تحریر : احمد کلیم شاہ
خادم تحریک لبیک پاکستان.

سیدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا/#علامہ ڈاکٹر محمد عرفان اشرف قادری

اللّٰہ کی شان بے نیازی/ شام غریباں/ علامہ ڈاکٹر محمد عرفان اشرف قادری

سجدہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ / علامہ ڈاکٹر محمد عرفان اشرف قادری

Ahle Sunnat News

بر ما کے مسلمانوں پر ظلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پوری دنیا کی خموشی ہے

ڈاکٹر محمد عرفان اشرف قادری دنیا کے تقریبا ہر ملک میں ہی کوئی نہ کوئی بحران یا مسئلہ موجود ہے جس کی وجہ سے وہ ملک عالی سطح پر توجہ کر مرکز...